احساس نشوونما پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ

احساس نشوونما پروگرام کی تفصیل
احساس نشوونما پروگرام حکومت پاکستان کا صحت اور غذائیت سے متعلق مشروط مالی معاونت کا پروگرام ہے جس کا مقصد 23 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں اسٹنٹنگ بیماری کے مسئلہ پر قابو پانا ہے۔
پحکومت پاکستان کی طرف سے نشوونما پروگرام میں مہیا کی جانے والی سہولیات

نمبر ایک : حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 23 ماہ سے کم عمربچوں کیلئے خصوصی غذائیت سے بھر پور خوارک کی فراہمی اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا

نمبر دو : حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کیلئے-/1,500 روپے فی سہ ماہی وظیفہ اور بچی کیلئے -/2,000 روپے فی سہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا

نمبر تین : حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 23ماہ سے کم عمر بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

اسٹنٹنگ بیماری کیا ہے اور احساس نشوونما پروگرام کی کیا ضرورت تھی؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اسٹنٹنگ بچے کی نشوونما میں پائی جانے والی وہ کمزوری ہے جو ناقص غذا اورمسلسل انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔

احساس نشوونما پروگرام کا بجٹ
اس پروگرام کا مجموعی بجٹ 32 ارب روپے ہے۔ اس پروگرام کے تمام فنڈز مکمل طور پر حکومت پاکستان فراہم کر رہی ہے۔
احساس نشوونما پروگرام کی متوقع مستحقین کی تعداد15 لاکھ تک ہے

احساس نشوونما پروگرام کےلئے اہلیت کا معیار

نمبر ایک : حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین نشموونما پروگرام کےلئے اہل ہیں
نمبر دو : جن بچوں کی عمر 23 ماہ سے کم ہے وہ بھی نشوونما پروگرام کےلئے اہل ہیں

احساس نشوونما پروگرام کے مستحقین کیلئے لازمی پیرامیٹرز
نمبر ایک : حفظان صحت، دودھ پلانے اور غذا سے متعلق آگاہی سیشن میں حصہ لینا
نمبر دو : سہ ماہی بنیادوں پر حفاظتی ٹیکے لگوانا
نمبر تین: سہ ماہی بنیادوں پر قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش دیکھ بھال
نمبر چار : ہرسہ ماہی میں کم از کم %90 غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال

احساس نشوونما پروگرام میں کونسے اضلع شامل ہیں

احساس نشوونما پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں مندرجہ ذیل اضلع شامل ہیں راجن پور، خانیوال، خیبر، دیر بالا، قلات،سوراب، لسبیلہ، باغ، ہٹیاں بالا، کھرمنگ، دیامر، استور، بدین، دادو اور اسلام آباد
اس کے علاوہ مرحلہ وار دوسرے اضلع میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا جائے گا

احساس نشوونما پروگرام کی مزید معلومات کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں

0800-26477

احساس نشوونما پروگرام کے تمام آفس کے ایڈرس اور اضلع تحصیل کی مکمل معلومات کےلئے اس لنک پر کلک کریں

Click Here : https://ehsaasraabta.pass.gov.pk/ProgFiles/322/Ehsaas_Nashonuma_Centers.pdf?pageid=322

The post احساس نشوونما پروگرام میں رجسٹریشن کروانے کا مکمل طریقہ appeared first on PakistanisNews.



from PakistanisNews https://bit.ly/3LV21c0
via IFTTT
Previous Post Next Post