فیملی مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات:
اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ گیا ہے تو اسکے لیے چند ہدایات جو اپ کے لیے نہایت معاون اور کار گر ثابت ہوں گی۔
-1 اگر آپ خاتون ہیں اور آپ اپنے خاوند کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں تو وہ درج ذیل صورت کا ہو سکتا ہے۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ (ذاتی) ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ نابالغ (اگر ہو تو) ۔
» دعویٰ تنسیخ نکاح ۔
» دعویٰ دلاپانے اخراجات ز چگی ۔
» دعویٰ دلاپانے سامان جہیز ۔
» دعویٰ دلاپانے خرچہ عدت ۔
» دعویٰ دلاپانے حق مہر ۔
ان تمام دعویٰ جات کے لیے کچہری جانے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے۔ اور کون کون سی دستاویزات ساتھ لے کر جانا ضروری ہے تمام امور کی بابت آپ کو اس مضمون میں تمام تفصیل ملے گی۔
✓ ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ:
سب سے پہلے اگر آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ دلاپانے خرچہ نان نفقہ دائر کرنا ہے اس کے لئے آپ کو کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔
آپ کے پاس شناختی کارڈ موجود نہ ہو تو آپ پاسپورٹ سائز تصویر بھی عرضی دعویٰ پر لگا سکتے ہیں۔
آپ کا خاوند سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہے تو اس کی ملازمت اور اس کی تنخواہ کا ثبوت بھی آپ ساتھ لے جا سکتی ہیں۔
✓ نابالغان کا خرچہ:
اگر آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی دائر کرنا ہے تو اس صورت میں اپنے بچوں کی نقل پیدائش/فارم ب، اور اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان بچوں کا سکول جانے کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر جائیں ۔
اس سرٹیفکیٹ پر سکول والوں کی طرف سے ماہانہ فیس وصولی کی بابت تفصیل فراہم کی گئی ہو،
اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے ٹیوشن جاتے ہو تو اس کی تفصیل بھی آپ ضرور اپنے وکیل صاحب کو بتائیں۔
اگر آپ کا بچہ خدانخواستہ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہو تو اس پر آنے والے اخراجات کی بابت بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ آپ کے وکیل صاحب ان تمام امور کو کو مقدمے کا حصہ بنا سکیں۔
✓ دعویٰ دلاپانے سامان جہیز:
اگر آپ سامان جہیز کے دلاپانے کی بابت دعویٰ دائر کر رہے ہیں ہیں تو کوشش کریں کہ اصل فہرست جو بوقت شادی تیار کی گئی ہو سامان کی وہ فہرست وکیل صاحب کو فراہم کریں اور اگر ایسی کوئی فہرست بوقت شادی تیار نہ کی گئی ہو تو آپ تمام سامان جہیز کی فہرست خود تیار کرکے اپنے وکیل صاحب کے حوالے کریں ، جس میں ان تمام اشیاء کی کی قیمت بھی لگائی گئی ہو ہو جو کہ سامان جہیز کا حصہ ہیں ۔
اگر سامان جہیز کی بابت رسیدات آپ کے پاس موجود ہیں ہیں تو وہ بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور فراہم کریں اور اگر رسیدات موجود نہ ہو تو اس سے مقدمہ پر کوئی حرج نہ ہوگا۔
کم از کم ایسے دو افراد کا نام اپنے وکیل صاحب کو بتائیں جن کی موجودگی میں سامان جہیز جیز بوقت رخصتی آپ کو دیا گیا تاکہ ان دو افراد کو کو بطور گواہان عدالت میں طلب کیا جا سکے۔
سامان جہیز کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر لکھنے سے گریز کریں کریں جو اصل حقائق پر مبنی قیمت ہو و ہی قیمت لگائیں۔
✓ دعوی دلاپانے خرچہ زچگی:
اسی طرح اگر آپ آپ اخراجات زچگی کی بابت دعویٰ دائر کر رہی ہیں ہیں تو آپ کے پاس ہسپتال میں علاج معالجہ کی بابت تمام رسیدات اور ریکارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو تو آپ بذریعہ عدالت متعلقہ ہسپتال سے ریکارڈ منگوا سکتی ہیں اور اس ریکارڈ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
✓ دعویٰ دلاپانے حق مہر:
اگر آپ کا دعوی دلاپانے حق مہر کی نسبت ہے تو جس دستاویز پر پر حق مہر تحریر شدہ ہے وہ دستاویز آپ اپنے ہمراہ لے کر جائیں۔
✓ دعوی تنسیخ نکاح و خرچہ عدت:
جب تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عدت کا خرچہ بھی مانگنا ہوتا ہے جو کہ تنسیخ نکاح ڈگری ہونے کی صورت میں عدالت ایک خاص تناسب کے ساتھ خرچہ عدت بھی ڈگری فرماتی ہے۔
✓✓ سب سے اہم اور ضروری بات:
آخر میں میں آپ سے گزارش کروں گا جب بھی کوئی بھی مقدمہ دائر کرنے کے لیے کچہری جائیں تو آپ کوشش کریں کہ آپ خود سیدھا اپنے وکیل کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کریں اور اور کسی بھی دوسرے فرد کو اپنے اور وکیل کے درمیان حائل نہ ہونے دیں۔ کیونکہ اگر آپ نے کسی بھی تیسرے فرد پر انحصار کیا تو اس صورت میں آپ کا مقدمہ خراب بھی ہو سکتا ہے اور آپ کے ساتھ دھوکہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے۔
اس پوسٹ میں چند ضروری ہدایات میں نے آپ کے گوش گزار کی ہیں فیملی مقدمہ کے پروسیجر اور اس کے ٹرائل کی نسبت آئندہ پوسٹ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لئے لئے آپ ہمارے پیج کو لائیک کریں اور ان تمام فراہم کردہ ہدایات کو ضرور شیئر کریں تاکہ کسی بھی بہن کے ساتھ کسی قسم کا کوئی دھوکہ فراڈ بھی نہ ہو ہو اور کچہری جاتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کا بھی سامنا نہ کرنا پڑے۔